مہاراشٹرا

 حمام میں خاتون کی ویڈیو لینے پر ٹیچر گرفتار

خاتون نے منتظمین سے اس کی شکایت کی اور پولیس نے تحقیقات کی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کھاپرے ایک نامور خانگی اسکول میں آرٹ ٹیچر ہے۔

ممبئی: ناگپور شہر کی صنعتی نمائش میں واش روم استعمال کرنے والی خاتون کی ویڈیوز لینے کے الزام میں اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت منگیش ونائیک راؤ کھاپرے (37) ساکن کاسرپورہ ناگپور کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
صنعتی نمائش میں ٹرافک پولیس کے اسٹال کا افتتاح
ٹیچر کے طمانچہ مارنے پر طالب علم کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

 وہ واش روم کی کھڑکی سے اپنے موبائیل فون پر خفیہ طریقے سے خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا۔امبازری کی ناگپور یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تین روزہ صنعتی نمائش ”اڈوانٹیج ودربھا“ کا پیر کو اختتام ہوا۔

 خاتون نے منتظمین سے اس کی شکایت کی اور پولیس نے تحقیقات کی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کھاپرے ایک نامور خانگی اسکول میں آرٹ ٹیچر ہے۔جانچ کے دوران اس کے فون میں تقریباً ایک درجن خواتین کے ویڈیوز پائے گئے۔ پولیس نے اس کے ذہنی مریض ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔