تلنگانہسوشیل میڈیا

تقریباً 15 طلبہ کے بال کاٹنے پر ٹیچر معطل

ضلع کھمم میں ایک اسکولی ٹیچر جو چندطلبہ کے باغیانہ رویہ اور ان کے فنکی ہیر اسٹائل سے بدظن تھیں، قینچی سے تقریباً 15 طلبہ کے بال کاٹ دیئے۔

حیدرآباد: ضلع کھمم میں ایک اسکولی ٹیچر جو چندطلبہ کے باغیانہ رویہ اور ان کے فنکی ہیر اسٹائل سے بدظن تھیں، قینچی سے تقریباً 15 طلبہ کے بال کاٹ دیئے۔ زبردستی بال تراشنے پر طلبہ اور ان کے والدین کا احتجاج متذکرہ ٹیچر کی معطلی کی شکل میں سامنے آیا۔

ضلع کے کلور منڈل کے پیروونچہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو اتوار کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ٹیچر ڈی شریشا جو انگلش پڑھاتی ہیں نے مبینہ طورپر 15 طلبہ کے بال اپنی مرضی سے تراش دیئے۔ اسکول کے احاطہ میں جن 15طلبہ کے بال کاٹے ہیں ان میں ہشتم، نہم اور دہم جماعت کے طلبہ شامل ہیں۔

خاتون ٹیچر نے زبردستی بال کاٹنے کے وجوہ بتاتے ہوئے کہاکہ کمرہ جماعت میں ان طلبہ کا رویہ باغیانہ رہتا تھا جب بھی کلاس میں ان طلبہ سے سوالات کے جوابات پوچھے جاتے تو یہ طلبہ اپنے بالوں کو اچھالتے رہتے تھے۔

کئی بار ان طلبہ کو اسکول آتے وقت بال تراش کر اور انہیں سنوار کرآنے کی ہدایت دی گئی جو بے سود ثابت ہوئی۔ آخرکار ٹیچر شریشا نے اپنے انداز سے ان طلبہ کے بال کٹوائے۔ بال کاٹنے کے بعد ان طلبہ کو خراب محسوس ہوا جس کے بعد طلبہ نے اپنے والدین کے ساتھ اسکول میں احتجاج منظم کی

ا۔ ربط پیدا کرنے پر ڈی ای او کھمم ای سوما شیکھر شرما نے ا توار کو کہاکہ اس ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے اور اس پورے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دریں اثنا ٹیچرس کی کئی تنظیموں نے ٹیچر کی معطلی کے احکام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اس ٹیچر کو بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ مل چکا ہے۔

a3w
a3w