تلنگانہ

تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025

جناب حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحمت اللہ علیہ کی سرپرستی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت عبدالغفار صاحب صدر اردو ٹیچرس فورم نے کی۔تقریب کا آغاز حافظ عبدالسلام کی قرات کلام پاک سے ہوا۔جناب فضل احمد صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اس اجلاس کی نظامت کی۔

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025کا انعقاد نواب گارڈن فنکشن حال نارائن پیٹ میں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

جناب حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحمت اللہ علیہ کی سرپرستی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت عبدالغفار صاحب صدر اردو ٹیچرس فورم نے کی۔تقریب کا آغاز حافظ عبدالسلام کی قرات کلام پاک سے ہوا۔جناب فضل احمد صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اس اجلاس کی نظامت کی۔

عبدالسلام آرگنائزنگ سکریٹری اردو ٹیچرس فورم نے فورم کا تعارف اور مختصر کارکردگی بیان کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عبدالخالق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ایک مثالی معلم کی خصوصیات بیان کی۔ حافظ چاند پاشاہ صاحب لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ نے اجلاس سے خطاب کے دوران حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معلم بنا کر دنیا میں بھیجا گیا ہے۔

یہ ایک مقدس پیشہ ہے۔جناب ڈاکٹر بشیر احمد صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ معلم اپنے پیشے کو عبادت سمجھ کر کریں۔ اور اساتذہ سے درخواست کی کہ اساتذہ طلباء کی رہنمائی اس اسطرح کریں کہ وہ صاحبہ کو اپنا ماڈل مانیں اور اساتذہ اپنے مقاصد کو بلند رکھیں۔

اساتذہ طلباء کو مار کر نہیں بلکہ پیار سے پڑھائیں کیونکہ ہمارے آقا نے پیار سے درس دیا ہے۔ جناب عبدالقدیر صاحب کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول،صبا سلطانہ خاتون نائب صدر پی آر ٹی یو،خدیجہ بانو بیگم صاحبہ، امیر الدین صاحب چاند سابقہ صدر نے اس اجلاس سے خطاب کیا۔

محمد علی صاحب چاند اسکول اسسٹنٹ اردو مدرسہ فوقانیہ مارکٹ لائیں نارائن پیٹ، سید ریاض سیکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ ڈورے پلی اردو میڈیم، محمد عبدالعامر سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ وسطانیہ ہندوپور اردو میڈیم اور اسما فرحین سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ مدور اردو میڈیم کو سال 2025 کو اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔

اس تقریب میں سال حال وظیفہ پر سبکدوش اساتذہ امیر الدین چاند صاحب اسکول اسسٹنٹ سماجی علم، عبدالرزاق اسکول اسسٹنٹ سماجی علم،صابرہ بیگم سیکنڈری گریڈ ٹیچر کو تہنیت پیش کی گئی۔اس اجلاس منعقد بہتر کارکردگی کررہے مدارس کے صدر مدرسیں کو تعریفی سند پیش کی گئی۔

بطور اسکول اسسٹینٹ ترقی پانے والے اساتذہ ، نو منتخب اساتذہ، سال حال بطور اسکول اسسٹینٹ ترقی پانے والے اساتذہ اور محکمہ تعلیم سے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کی شال پوشی کی گئی۔ فضل احمد نے جلسہ کی نظامت کی اورجناب خواجہ خلیل احمد صاحب چاند نے شکریائی کلمات ادا کئے۔

اس تقریب میں محمد ایوب خازن اردو ٹیچرس فورم، محمد یونس،محمد صادق،تاج الدین،محمد فاضل،عبدالکریم،میر لیاقت اللہ حسینی،زرینہ بیگم،محمد ظہور الدین اور ضلع نارائن پیٹ کے اساتذہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی