ایشیا کپ 2025 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، حیدرآبادی گیند باز محمد سراج نظر انداز
حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف شاندار مظاہرہ کرکے لاکھوں لوگوں کے دل جیتنے والے حیدرآبادی گیند باز محمد سراج کو بھی موقع نہیں دیاگیا اور اُنہیں اسکواڈ سے باہر کردیاگیا۔
دہلی: ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ اس بار ٹیم میں شبھمن گل کو نائب کپتان بنایا گیا ہے، جبکہ شریاس ایئر اور یشسوی جیسوال کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ ایئر کے سلیکشن کو لے کر کافی قیاس آرائیاں تھیں، لیکن سلیکٹرز نے انہیں نظرانداز کردیا۔ اسی طرح نوجوان واشنگٹن سندر اور ریان پراغ کو بھی موقع نہیں دیا گیا۔ تیز گیندبازی میں ہرشِت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسپن شعبے میں ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو کو جگہ ملی ہے۔
حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف شاندار مظاہرہ کرکے لاکھوں لوگوں کے دل جیتنے والے حیدرآبادی گیند باز محمد سراج کو بھی موقع نہیں دیاگیا اور اُنہیں اسکواڈ سے باہر کردیاگیا۔
ٹیم انڈیا کا اسکواڈ اس طرح ہے:
سوریا کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، اَرشدِیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشِت رانا اور رِنکو سنگھ۔
ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیسری بار کھیلا جارہا ہے۔ اس سے پہلے 2016 اور 2022 میں بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشیا کپ ہوا تھا۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلے کی امید ہے۔ دونوں ٹیمیں 14 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
میچز کا مکمل شیڈول:
- 9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ
- 10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای
- 11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
- 12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان
- 13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
- 14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان
- 15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ
- 15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان
- 16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان
- 17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
- 18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان
- 19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان
سُپر فور کے مقابلے:
- 20 ستمبر: بی1 بمقابلہ بی2
- 21 ستمبر: اے1 بمقابلہ اے2 (امکان ہے بھارت بمقابلہ پاکستان)
- 23 ستمبر: اے2 بمقابلہ بی1
- 24 ستمبر: اے1 بمقابلہ بی2
- 25 ستمبر: اے2 بمقابلہ بی2
- 26 ستمبر: اے1 بمقابلہ بی1