کھیل

بنگلورو ٹسٹ میں ٹیم انڈیا شکست کے دہانے پر۔ ہنری کی شاندار بولنگ

سرفراز خان اور ریشبھ پنت کی شاندار بیاٹنگ کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو بنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میاچ میں شکست کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔

بنگلورو: سرفراز خان اور ریشبھ پنت کی شاندار بیاٹنگ کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو بنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میاچ میں شکست کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔

متعلقہ خبریں
سرفراز خان کے ٹسٹ کیریر کی پہلی سنچری
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
سرفراز نے ڈبیو ٹسٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سرفراز کے 150 اور پنت کے 99 رنوں کی مدد سے ہندوستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 462 رن بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد کیویز کو جیت کیلئے صرف 107 رنوں کا نشانہ ملا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کی شروعات کی تاہم خراب روشنی کے باعث میاچ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔

اس طرح کل میاچ کے آخری دن نیوزی لینڈ جو جیت کیلئے 107 رن بنانے ہوں گے۔ قبل ازیں ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 462 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کیلئے سرفراز خان نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 150 رن بنائے۔

سرفراز نے 195 گیندوں میں 18 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے یہ اسکور کیا جبکہ ریشبھ پنت نے بھی شاندار بیاٹنگ کی تاہم وہ بدقسمتی سے سنچری اسکور نہیں کرپائے اور 99 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پنت نے 105 گیندوں میں 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے یہ اسکور کیا۔ پنت اور سرفراز نے چوتھی وکٹ کیلئے 202 رنوں کی شراکت داری کی۔

ایک موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھاکہ ٹیم انڈیا اس میاچ میں واپسی کررہی ہے تاہم سرفراز کے آؤٹ ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے بولرس حاوی ہوگئے اور ہندوستانی بیاٹنگ لائن اپ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 12‘ رویندر جڈیجہ 5‘ اشون 15‘ بمراہ صفر اور محمد سراج صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کلدیپ یادو 6 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کیلئے میاٹ ہنری اور ولیم نے 3,3‘ اعجاز پٹیل نے 2 جبکہ ٹم ساوتھی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں محض 46 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے 402 رن بنائے تھے۔