حیدرآباد
حیدرآباد سے تھایی لینڈ جانے والے طیارہ میں تکنیکی خرابی
پرواز کے دوران صبح 6 بج کر 49 منٹ پر تکنیکی مسئلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد پائلٹ نے احتیاطی تدبیر کے تحت طیارے کو واپس حیدرآباد موڑ دیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد سے تھایی لینڈ کے فوکٹ جانے والے طیارہ کو پرواز کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ واقعہ 19 جولائی کی صبح پیش آیا جب 98 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ حیدرآباد سے روانہ ہوا۔
پرواز کے دوران صبح 6 بج کر 49 منٹ پر تکنیکی مسئلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد پائلٹ نے احتیاطی تدبیر کے تحت طیارے کو واپس حیدرآباد موڑ دیا۔
طیارہ صبح 6 بج کر 57 منٹ پر بحفاظت حیدرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔