تلنگانہ
تلنگانہ: آبشار میں ایک 15 سالہ طالب علم کے بہہ جانے کا واقعہ
منوہرسنگھ، جو عادل آباد ٹاؤن کی بھکتاپور کالونی کا رہنے و الا تھا، اپنے دوستوں کے ساتھ کھنڈالہ ابشار کی سیر کے لیے گیا تھا۔ اس دوران وہ سب کے سامنے پانی میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے دیہی منڈل میں واقع کھنڈالہ آبشار میں ایک 15 سالہ طالب علم کے بہہ جانے کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا۔
منوہرسنگھ، جو عادل آباد ٹاؤن کی بھکتاپور کالونی کا رہنے و الا تھا، اپنے دوستوں کے ساتھ کھنڈالہ ابشار کی سیر کے لیے گیا تھا۔ اس دوران وہ سب کے سامنے پانی میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔
واقعہ سے گھبرا کر اس کے ساتھی واپس عادل آباد چلے آئے اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ڈی آر ایف ٹیم کو طلب کیا ہے، جو ابشار کے آس پاس تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔