حیدرآباد

حیدرآباد میں بی ایس پی کا جلسہ، مایاوتی شرکت کریں گی

یہ جلسہ سرورنگرگراونڈ میں شام 4بجے منعقد کیاجائے گا۔اس جلسہ کا مقصد بے روزگارنوجوانوں میں بھروسہ پیداکرنا ہے۔سابق آئی پی ایس آرایس پراوین کمار کے تلنگانہ بی ایس پی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مایاوتی پہلی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کررہی ہیں۔

حیدرآباد: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)7مئی کو شہرحیدرآباد میں تلنگانہ بھروسہ سبھا جلسہ کا اہتمام کرے گی جس میں پارٹی کی قومی صدر و یوپی کی سابق وزیراعلی مایاوتی شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
مایاوتی کوبطور وزیراعظم امیدوار پیش کرنے پر ہم انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے:ملوک ناگر

یہ جلسہ سرورنگرگراونڈ میں شام 4بجے منعقد کیاجائے گا۔اس جلسہ کا مقصد بے روزگارنوجوانوں میں بھروسہ پیداکرنا ہے۔سابق آئی پی ایس آرایس پراوین کمار کے تلنگانہ بی ایس پی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مایاوتی پہلی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کررہی ہیں۔

پارٹی کی قیادت کو یقین ہے کہ اس جلسہ میں تقریبا ایک لاکھ افراد کی شرکت کویقینی بنایاجائے گا۔ریاستی بی ایس پی لیڈران،آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے بارے میں مایاوتی سے تبادلہ خیال کریں گے۔کرناٹک میں انتخابی مہم کے بعد مایاوتی حیدرآباد پہنچیں گی۔