تلنگانہ

تلنگانہ: بارش کے دوران چھ اضلاع سے 1,646 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

جملہ 31 ریسکیو آپریشنس کیے گئے جن میں کسان، چرواہوں، طلبہ، بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریکی اورپانی کے شدید بہاؤ کے باوجود فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملے نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمۂ فائر کے ڈی جی ناگی ریڈی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کے دوران چھ اضلاع سے 1,646 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ یہ کارروائیاں کاماریڈی، میدک، نظام آباد، نرمل، راجنا سرسلہ اور سدی پیٹ میں انجام دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


جملہ 31 ریسکیو آپریشنس کیے گئے جن میں کسان، چرواہوں، طلبہ، بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریکی اورپانی کے شدید بہاؤ کے باوجود فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملے نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔


کاماریڈی کے جے آر کالونی علاقہ میں بدھ کی رات ساڑھے گیارہ بجے تک عہدیدار مسلسل مصروف رہے۔ ایک اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر موجود شخص کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی، مگر اس نے خود باہر آنے سے انکار کر دیا اور مسلسل اعلیٰ حکام کو فون کر کے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالتا رہا۔


ناگی ریڈی نے خبردار کیا کہ ایسے گمراہ کن رویہ اور غلط بیانی ہنگامی کارروائیوں میں رکاوٹ بنتے ہیں۔


اس دوران عادل آباد اور جگتیال میں دو دو افراد کو، جبکہ نرمل میں ایک شخص کو بچایا گیا۔ راجنہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ منڈل میں نرمال واگو میں پھنسے پانچ افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت نکالا گیا۔


کاماریڈی میں فائر بریگیڈ کے دو عہدیدار ریسکیو آپریشن کے دوران گاڑی سمیت کچھ دیر کے لیے پانی میں بہہ گئے، تاہم بعد میں دونوں خیریت سے باہر آگئے۔