سوشیل میڈیامضامین

مکڑیوں کو لڑانے کا قدیم کھیل جاپان نے متعارف کرایا

400 برس سے جاری منفرد مقابلے میں دو ’سامورائی‘ مکڑیوں کو ایک چھڑی پر چھوڑدیا جاتا ہے۔ لڑاکا مکڑیاں عموماً بجلی کے تاروں پر تلاش کی جاتی ہیں۔ سنگاپور اور فلپائن میں سٹہ مافیا نے مقابلوں کو ہائی جیک کرلیا

مکڑیوں کی لڑائی کا قدیم کھیل جاپان میں متعارف کرایا گیا۔ ”اسپائیڈر فائٹنگ“ کے مقابلے اب فلپائن، سنگاپور اورامریکہ میں بھی منعقد کرائے جاتے ہیں۔ روایتی طور پر دو مکڑیوں کو لڑنے کے لئے ایک چھڑی یا بانس پر چھوڑدیا جاتا ہے، جبکہ یہ منفرد مقابلہ عموماً 7 گھنٹے تک جاری رہتا ہے، جس میں بانس سے گرجانے والی مکڑی ہار جاتی ہے۔ جبکہ بعض اوقات مکڑیاں لڑانے کا محنت طلب کھیل کسی ایک کی موت پر ختم ہوتا ہے۔ فائٹ میں استعمال ہونے والی مکڑیوں کو ”سامورائی“ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

سینڈی اسپائیڈ ر نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، جاپان میں 16 ویں صدی سے جاری مکڑیوں کی لڑائی کے لئے تربیت کار پورا سال لڑاکا مکڑیاں تلاش کرتے ہیں۔ اسپائیڈر فائٹ کے رسیا نوجوان صبح سویرے درختوں اور گھنی جھاڑیوں میں لڑائی کیلئے موزوں مکڑیوں کو پکڑ کر ماچس کے ڈبے میں بند کردیتے ہیں۔ جبکہ بعض افراد مکڑیوں کو ڈھونڈنے کی خاطر ہر روز بجلی کی تاروں کا معائنہ کرتے ہیں۔ بجلی کی تاروں پر پائے جانے والی مکڑیاں زیادہ جارحانہ ہوتی ہیں، اسی لئے یہ فائٹ کے دوران دوسری مکڑیوں کو جان سے بھی ماردیتی ہیں۔

ایک ویب سائٹ سائنس چینل کے مطابق مکڑی کی فطرت میں ایک دوسرے سے لڑنا نہیں ہوتا، انہیں حریف کو کاٹنے اور اس سے لڑنے کیلئے تربیت کار اکساتے ہیں۔ فائٹ کے آغاز پر دو مکڑیوں کو چھڑی کے دونوں کونوں پر چھوڑدیا جاتا ہے اور چھڑی کے درمیان میں جب دونوں مکڑیوں کا ٹکراؤ ہوتا ہے تو لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔ فائٹ کے دوران حریف کو پانے جال میں پھانسنے والی مکڑی فاتح قرار پاتی ہے۔

اس کے علاوہ مکڑی کو بانس سے نیچے گرادینے اور ڈنگ مارنے سے بھی جیتنے والی مکڑی کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ جاپان کے شہر آئرا میں گزشتہ ماہ سامورائی مکڑیوں کی فائٹنگ کے سالانہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کوموگاسن (Kumo Gassen) یعنی اسپائیڈر فائٹنگ کے اس منفرد مقابلے کیلئے ملک بھر سے کم وہ بیش 100 افراد اپنی پالتو مکڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے۔ اس مقابلے میں کم وبیش 10 سینٹی میٹر بڑی مکڑیاں، 60 سینٹی میٹر لمبی چھڑی پر ایک دوسرے کے بعد جیتنے والی مکڑی کے تربیت کا رکو انعام بھی ملتا ہے۔

واضح رہے کہ 16 ویں صدی سے جاری اس منفرد کھیل کے لئے مالکان تین روز قبل اپنی پالتو مکڑیوں کو فیڈدینا بند کردیتے ہیں تاکہ وہ بھرپور طریقے سے حریف پر حملہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ فائٹ جینتے کے باوجود فاتح مکڑیاں، ہارنے والی مکڑیوں کو مار کر انہیں کھالیتی ہیں۔ لیکن ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہارنے والی مکڑی کا تربیت کار اسے بچانے نہ آئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی سارا سال ان سامورائی مکڑیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں تاکہ وہ مقابلے کیلئے تیار ہوسکیں۔ اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ مقابلے میں باقاعدہ مکڑیوں کا ریفری ہوتا ہے جو مکڑیوں کا معائنہ کرتا اور انہیں نمبر دیتا ہے۔ جاپان میں مکڑیاں پالنے کا شوق عام ہے۔ اسی لئے اکثر جاپانیوں نے تارنتو مکڑیاں پال رکھی ہیں۔ ان مکڑیوں کی عمر 25 سال اور کچھ کی اس سے زیادہ بھی ہوتی ہے۔
جاپان ہی دنیا کا سب سے بڑا مکڑیوں کا تہوار منایا جاتا ہے۔ ایک جاپانی قصبے میں جس کا نام ”کاجیکی“ ہے، ہر برس مکڑیوں کی لڑائی کرانے کا مقابلہ منعقد ہوتا ہے۔ جبکہ اسپائیڈر فائٹ کی 400 سالہ قدیم روایت آج بھی برقرار ہے۔ وکی پیڈیا پر موجود معلومات کے مطابق مکڑی کی لڑائی کاآغاز اس مخصوص خطے سے ہوا، کیوں کہ یہاں کے لوگ کیڑے مکوڑوں کی لڑائی کے دلدادہ ہے اور انہوں نے ہی مکڑیوں کی لڑائی متعارف کرائی۔

دوسری جانب سنگاپور اور فلپائن میں ہونے والی مکڑیوں کی لڑائی،منافع بخش کھیل بن گیا ہے، جہاں سٹہ مافیا نے ان مقابلوں کو ہائی جیک کرلیا ہے۔

جیتنے والی مکڑیوں پر 600 سے 900 ڈالر تک کا سٹہ کھیلاجاتا ہے جبکہ جیتنے والی مکڑی کے مالک کے حصے میں محض 2 ڈالر کی انعامی رقم آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپائیڈر فائٹ کا کھیل امریکہ میں بھی اپنی جڑیں پھیلا چکا ہے، تاہم اس کے زیادہ ترمقابلے فلوریڈا کے قیدخانوں میں کرائے جاتے ہیں، جہاں کیڑے مکوڑوں کو لڑانے کے شوقین جرائم پیشہ افراد مکڑیوں کو چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں بند کرکے رکھتے ہیں۔

2002 میں مکڑیوں کے لڑائی کے دوران جیل میں ہونے والی ایک جھڑپ میں تین قیدی بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔
٭٭٭

a3w
a3w