تلنگانہ

تلنگانہ: مرزاگوڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 4 طلبا ہلاک

تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ مرزا گوڑہ میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثہ میں آئی سی ایف اے آئی اور ایم جی آئی ٹی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 4 طلبا ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ مرزا گوڑہ میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثہ میں آئی سی ایف اے آئی اور ایم جی آئی ٹی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 4 طلبا ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


پولیس کے مطابق پانچ طلبا ایک کار میں موکیلا علاقہ سے حیدرآباد کی طرف جا رہے تھے۔ جب ان کی کار مرزاگوڑہ کے مقام پر پہنچی تو اچانک ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اوریہ کار سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار پانچ میں سے چار طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت سوریا تیجا،سری نکھل،روہت اورسُمیت کے طورپر کی گئی ہے۔


مقامی مسافروں کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پروہاں پہنچ کر لاشوں کو کار سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ زخمی طالب علم کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔