تلنگانہ
تلنگانہ:مقامی بلدی اداروں میں 42فیصد بی سی ریزرویشن، ریاستی حکومت پیر کو سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی
وزرا پونم پربھاکر اور واکٹی سری ہری کو دہلی بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق تلنگانہ کانگریس کے سربراہ مہیش کمار گوڑبھی کل دہلی روانہ ہوں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں بی سی طبقات کو 42فیصد ریزرویشن کی فراہمی کیلئے جاری کردہ جی او9 پرروک لگانے ریاستی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف پیر کو ریاستی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔
وزرا پونم پربھاکر اور واکٹی سری ہری کو دہلی بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق تلنگانہ کانگریس کے سربراہ مہیش کمار گوڑبھی کل دہلی روانہ ہوں گے۔
اس طرح اب سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سب کی نظر ہے۔ اس کے علاوہ انتخابات کی تاریخ اور ریزرویشن میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کے بارے میں واضح معلومات نہ ہونے کے سبب امیدوار پریشان ہیں۔