حیدرآباد

تلنگانہ: سال2022 میں سائبر جرائم کی وارداتوں میں 48.47 فیصد کا اضافہ

ڈائریکٹر جنرل پولیس روی گپتا نے گذشتہ روز اس کوجاری کیا۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی پولیس جانچ اورمجرمین کو سزا دلانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سال2022 میں سائبر جرائم کی وارداتوں میں 48.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دھوکہ دہی کے واقعات میں 43.30 فیصد اور معاشی جرائم میں 41.37 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے تحت اسٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے سالانہ جرائم کے اعدادوشمار کی یہ پہلی اشاعت ہے۔

متعلقہ خبریں
پورنا چندر راؤ کے بعد اے سی بی ادارہ عملاً مفلوج!
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

 ڈائریکٹر جنرل پولیس روی گپتا نے گذشتہ روز اس کوجاری کیا۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی پولیس جانچ اورمجرمین کو سزا دلانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔سائنسی آلات، فارنسک سائنس، سائبر ٹکنالوجی کو بہترین سطح پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمین کی سزا کو یقینی بنایاجاسکے۔

اس کے لئے اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل ثبوت کو یقینی بنایا گیا۔ 2022 میں 1.74 لاکھ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست بھر میں یہ تعداد 10 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔