حیدرآباد

تلنگانہ:آٹوموبائل کے نقلی پرزے فروخت کرنے والے گروہ کے 5ارکان گرفتار

آٹوموبائل کے نقلی پرزے فروخت کرنے والے گروہ کے 5ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد نقلی پرزوں کو برینڈیڈ کمپنیوں کے پرزوں کے اسٹیکرس لگاتے ہوئے فروخت کررہے تھے۔

حیدرآباد: آٹوموبائل کے نقلی پرزے فروخت کرنے والے گروہ کے 5ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد نقلی پرزوں کو برینڈیڈ کمپنیوں کے پرزوں کے اسٹیکرس لگاتے ہوئے فروخت کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

پولیس نے ان کے قبضہ سے تقریبا 50لاکھ روپئے مالیت کے پرزے ضبط کرلئے۔سائبرآباد ایس او ٹی پولیس نے یہ کارروائی کی۔

پولیس نے میڑچل ملکاجگری ضلع کی بعض آٹوموبائل دکانات پر چھاپے بھی مارے۔

پولیس نے بتایا کہ ہونڈا، بجاج اور ہیرو برینڈیڈ کمپنیوں کے نقلی اسٹیکرس تیار کرتے ہوئے نقلی پرزوں پر لگاتے ہوئے ان کو فروخت کرنے کاکام یہ افراد کررہے تھے۔

دہلی، ہریانہ سے نقلی آٹوموبائل اسپیر پارٹس حاصل کرتے ہوئے برینڈیڈ کمپنیوں کے اسٹیکرس ان پر لگاتے ہوئے ان کو فروخت کرنے کاکام کیاجارہا تھا۔

حیدرآباد، ورنگل، سدی پیٹ اضلاع میں یہ افراد سرگرم تھے اور اپنے نقلی اسپیرپارٹس فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر یہ کارروائی کی۔