بین الاقوامی
ٹرینڈنگ

اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل گٹریس نے فلسطینیوں کی حمایت کردی، اسرائیل نے مانگا استعفیٰ

گٹیریس نے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے "خوفناک” تشدد کا کوئی عذر نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے فلسطینیوں کی "اجتماعی سزا” اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی خبردار کیا۔

تل ابیب: فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینے پر اسرائیل نے سیکریٹری جنرل یواین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے آج سلامتی کونسل میں انتونیوگوتریس کے تبصرے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے

انہوں نے کہا کہ "ان لوگوں سے بات کرنے کا کوئی جواز یا فائدہ نہیں ہے جو اسرائیل کے شہریوں اور یہودیوں کے خلاف ہونے والے بدترین مظالم پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں بس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں کی 56سالہ گھٹن کا ذکر کیا تھا۔

گوٹیریس نے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے "خوفناک” تشدد کا کوئی عذر نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے فلسطینیوں کی "اجتماعی سزا” اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی خبردار کیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ نے گوتریس سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ کوہن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات نہیں کریں گے۔