تلنگانہ: 6.53 کلوگرام پینگولین کی کھال کی حفاظت کرنے والی پرت ضبط۔دو ملزمین گرفتار
ضبطی کے بعد، ڈی آر آئی حکام نے چارملزمین اور ضبط شدہ اشیا کو ہنمکنڈہ کے فاریسٹ رینج آفیسر کے حوالے کر دیا تاکہ ان کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
حیدرآباد: ڈی آرآئی حیدرآباد زونل یونٹ کے حکام نے ہنمکنڈہ میں ہفتہ کے روز کارروائی کے دوران 6.53 کلوگرام پینگولین کی کھال کی حفاظت کرنے والی پرت کو ضبط کیا اوراس سلسلہ میں چار افراد کوگرفتار کرلیا۔
یہ افراد پینگولین کی کھال کی غیر قانونی تجارت میں ملوث تھے۔ شبہ کیاجارہا ہے کہ پانچ پینگولین کی کھال سے یہ پرتیں نکالی گئی۔
پینگولین دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسمگل کیے جانے والے جانوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں خاص طور پر ان کے جسم پرموجود کھال کی حفاظت کرنے والی پرت کیلئے نشانہ بنایا جاتا ہے، جنہیں چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے بازاروں میں روایتی ادویات کے استعمال کے لیے اسمگل کیا جاتا ہے۔
اس جانور کا شکار یا اس کی تجارت مکمل طور پر ممنوع ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی پینگولین اور ان سے بنی مصنوعات کی تجارت ممنوع ہے۔
ضبطی کے بعد، ڈی آر آئی حکام نے چارملزمین اور ضبط شدہ اشیا کو ہنمکنڈہ کے فاریسٹ رینج آفیسر کے حوالے کر دیا تاکہ ان کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت مزید تحقیقات کی جا سکیں۔