حیدرآباد

خادم الحجاج کے انتخاب کیلئے درخواستیں مطلوب

وزارت اقلیتی بہبود کی منظوری کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے خادم الحجاج کے انتخاب کی منظوری دی ہے۔ 300 عازمین کے لئے ایک خادم کاانتخاب کیا جائے گا۔اہل وخواہش مندسرکاری ملازمین 10 اپریل سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر نشین محمدسلیم اور اگزیکٹیوآفیسر بی شفیع اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایاکہ خادم الحجاج کے انتخاب کیلئے اہل سرکاری ملازمین سے درخواستیں  مطلوب ہیں ۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
صدر نشین و ارکان ٹی ایس پی ایس سی کیلئے600 درخواستیں وصول

 وزارت اقلیتی بہبود کی منظوری کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے خادم الحجاج کے انتخاب کی منظوری دی ہے۔ 300 عازمین کے لئے ایک خادم کاانتخاب کیا جائے گا۔اہل وخواہش مندسرکاری ملازمین 10 اپریل سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

 خادم الحجاج کی درخواستیں www.haj comnittee.gov.in پر دستیاب ہیں۔ آن لائن پرکردہ درخواستوں کی ہارڈ کاپی کے ساتھ درکارضروری اسناد‘ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نامپلی حیدرآباد میں 10اپریل سے قبل داخل کرناہوگا۔

درخواست گزار کامستقل سرکاری ملازم ہوناچاہئے اور 30-04-2023 تک ان کی عمر25 سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ اس سے قبل انہیں ایک بارحج یا عمرہ ادا کرچکے اور مناسلک حج سے واقفیت رکھناضروری ہے۔