تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں 6 میڈیکوز زخمی

اس حادثہ میں میڈیکل کے 6طلبہ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت سریواستو، ورشت، وشانت، روپل، نتیش اور پرانئے کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں میڈیکل کے 6طلبہ زخمی ہوگئے۔

یہ تمام طلبہ، اپنے ایک ساتھی کے گھرمیں داخلہ کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کی کارجس میں یہ تمام طلبہ سوار تھے کا ٹائر پھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں یہ کار بے قابو ہوکرالٹ گئی۔

اس حادثہ میں میڈیکل کے 6طلبہ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت سریواستو، ورشت، وشانت، روپل، نتیش اور پرانئے کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ تمام،سنگاریڈی کے ایم این آر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ ہیں۔ ان طلبہ نے اس واقعہ کے سلسلہ میں کہا کہ گاڑی کا سامنے کا ٹائرپھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں کار بے قابو ہوگئی۔

ان تمام زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔