تلنگانہ
تلنگانہ: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جھلس گئے
مقامی افراد کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیٹی کاویا نامی خاتون نے گیس چولہا کھولنے کی کوشش کی جبکہ گیس کا اخراج ہو رہا تھا۔ اس کے نتیجہ میں زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں اکونور گاؤں میں پیش آیا۔
مقامی افراد کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیٹی کاویا نامی خاتون نے گیس چولہا کھولنے کی کوشش کی جبکہ گیس کا اخراج ہو رہا تھا۔ اس کے نتیجہ میں زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔
اس واقعہ میں کاویا، اس کا شوہر بھاسکر، ان کے تین بچے اور بھاسکر کا باپ زخمی ہو گئے۔
دھماکہ کی شدت سے گھر مکمل طور پر جل گیا اور گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ گاؤں والوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر متاثرین کو بچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد، زخمیوں کو مقامی اسپتال سے سدی پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔