کتا خریدنے کیلئے 200 روپئےنہ دینے پر ماں کا قتل اور بیوی کو زخمی کرکے ملزم فرار
ماں کے انکار پر تنازعہ بڑھ گیا۔ غصے میں پردیپ نے اپنی ماں کو ہتھوڑے سے ماردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اس کے بعد اس نے مداخلت کرنے آئی اپنی بیوی رامیشوری دیوانگن (35) پر بھی حملہ کردیا۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کے ارلا تھانہ علاقے کے تحت ناگیشور نگر میں جمعہ کو ایک سنکی بیٹے نے کتا خریدنے کے لئے پیسے نہ دینے کی وجہ سے اپنی ماں کو ہتھوڑی مار کر قتل اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔
واقعہ کے بعد ملزم فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ ارلا پولیس کے مطابق ملزم پردیپ دیوانگن (45) ولد جگناتھ دیوانگن، جو پیشہ سے ای رکشہ ڈرائیور ہے، نے اپنی ماں گنیشی دیوانگن (70) سے کتا خریدنے کے لیے 200 روپے مانگے۔
ماں کے انکار پر تنازعہ بڑھ گیا۔ غصے میں پردیپ نے اپنی ماں کو ہتھوڑے سے ماردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اس کے بعد اس نے مداخلت کرنے آئی اپنی بیوی رامیشوری دیوانگن (35) پر بھی حملہ کردیا۔
اس کے بعد ملزم کے 15 سالہ بیٹے نے ہتھوڑا چھین لیا اور آس پاس کے لوگوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی ماں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ بیوی رامیشوری دیوانگن کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔