تلنگانہ
تلنگانہ: ضلع نلگنڈہ میں لاری، ٹاٹاایس گاڑی سے ٹکراگئی۔8افرادزخمی
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8افرادزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے مریال گوڑہ ٹاون میں اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری سامنے جانے والی ٹاٹاایس گاڑی سے ٹکراگئی۔
حادثہ کے ساتھ ہی ٹاٹاایس گاڑی الٹ گئی اور اس میں سوار 8افرادزخمی ہوگئے۔حادثہ کے بعد لاری وہاں سے چلی گئی۔
زخمیوں کو علاج کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کا ویڈیو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر لاری کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔