حیدرآباد

تلنگانہ:حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر ایک شخص نے بائیک کو آگ لگادی

نشہ میں دھت ہو کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے ایک شخص نے ٹریفک پولیس کے سامنے اپنی بائیک کو آگ لگا دی۔

حیدرآباد: نشہ میں دھت ہو کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے ایک شخص نے ٹریفک پولیس کے سامنے اپنی بائیک کو آگ لگا دی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل شہر میں پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق ورنگل ٹریفک ایس آئی روی کی ہدایت پر رات میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی کہ اسی دوران شیو نگر علاقہ کا ساکن شیوا شراب کے نشہ میں دھت گاڑی چلارہا تھا۔

پولیس نے اسے اس وقت پکڑ لیا جب وہ پوسٹ آفس چوراہے پر سڑک عبور کر رہا تھا۔

جب پولیس نے اس کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ وہ حالت نشہ میں ہے۔پولیس نے اس سے کہاکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا تو اس نے برہمی کے عالم میں اپنی گاڑی کا پٹرول پائپ نکال کر اسے آگ لگا دی تاہم چوکس ٹریفک پولیس کے ملازمین نے فوری طور پر قریبی دکان سے پانی لا کر آگ پر قابو پالیا۔

گاڑی کو ضبط کرکے ورنگل ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ شیوا کا پولیس سے بحث کرنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔