تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کا اگلے ماہ افتتاح۔ چیف منسٹر نے جاری کاموں کا معائنہ کیا

حکومت نے امبیڈکر جینتی کے موقع پر 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر کے قد آدم مجسمہ اور تلنگانہ کی یوم تاسیس کی مناسبت سے 2جون کو یادگار شہیدان کی نقاب کشائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے 30اپریل کو جدید سکریٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے امبیڈکر جینتی کے موقع پر 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر کے قد آدم مجسمہ اور تلنگانہ کی یوم تاسیس کی مناسبت سے 2جون کو یادگار شہیدان کی نقاب کشائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
پالمورو۔ رنگاریڈی پروجیکٹ: چیف منسٹر، بٹن دباکر مشق کا آغاز کریں گے

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کے روز نئے سکریٹریٹ کے جاری کاموں جو آخری مراحل میں ہیں، کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ اور یادگار شہیدان تلنگانہ کے جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ان کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔

چیف منسٹر نے سب سے پہلے سکریٹریٹ کا دورہ کیا اور سکریٹریٹ عمارت کا ہر طرف سے معائنہ کیا۔ انہوں نے ایلی ویشن، فاونٹین، گرین لان، اور ماسرنی کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔ یہ تمام کام آخری مراحل میں ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر، سکریٹریٹ کی 6ویں منزل پر گئے جہاں انہوں نے اپنے چیمبرس اور فرنیچر کامعائنہ کیا

۔ معائنہ کے دوران کے چندر شیکھر راؤ نے وال کلاڈنگ اور ڈیکوریشن کاموں پر چند مخصوص ہدایات دیں اور انہوں نے جاری کاموں پر اطمینان کااظہار کیا۔ چیف منسٹر نے کلکٹرس کانفرنس ہال، جی اے ڈی پروٹوکال عہدیداروں کے چیمبر س، ویٹنگ لاونگس، جو منتخب عوامی نمائندوں کیلئے مخصوص رہیں گے، کابھی تفصیلی مشاہدہ کیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام وزراء کے چیمبرس کو ایک ہی مقام پر قائم کرنے کو یقینی بنائیں۔ مخصوص محکموں کے اسٹاف کی تعداد کی مناسبت سے سیکشن قائم کرنا چاہئے۔ بعدازاں انہوں نے پارکنگ ایریا کا معائنہ کیا جو سدرن کے آخری حصہ میں قائم کیا جارہا ہے۔

سکریٹریٹ کے تفصیلی معائنہ کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، 125 فٹ بلند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ پہنچے اور انہو ں نے آڈیٹوریم کی تنقیح کی اور واٹر فاونٹین اور لینڈ اسکیاپنگ کاموں کا مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد وہ، یادگار شہیدان تلنگانہ بھی گئے جہاں انہوں نے آڈیٹوریم، لیزر شو مقام، رامپس اور پارکنگ انتظامات کا معائنہ کیا۔

عہدیداروں نے چیف منسٹر کو مجسمہ کے کام اور شیڈول کے بارے میں مختصراً بتایا۔ چیف منسٹر نے جاری ان کاموں پر اطمینان کااظہار کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ چیف سکریٹری شانتی کماری، وزراء وی پرشانت ریڈی اور کوپلہ ایشور، ارکان اسمبلی بی سمن اور اے جیون ریڈی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔