جرائم و حادثات
تلنگانہ: ناگرکرنول ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی
تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع منانور ویسٹ بیٹ جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع منانور ویسٹ بیٹ جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی۔
اس واقعہ میں تقریباً 30 ہیکٹر پر پھیلا جنگل جل کرخاکستر ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ضلع جنگلات کے عہدیداروں اوربیس کیمپ کی نگرانی کرنے والے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے قریبی دیہات کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگل میں آگ نہ لگائیں۔