تلنگانہ

تلنگانہ: شدید بارش کے دوران مکان کی دیوار گرگئی۔ایک شخص اور اس کی بیٹی ہلاک

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے کوٹگری منڈل مستقرمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پیر کی رات شدید بارش کے باعث ایک قدیم خستہ حال مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص اور اس کی بیٹی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے کوٹگری منڈل مستقرمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پیر کی رات شدید بارش کے باعث ایک قدیم خستہ حال مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص اور اس کی بیٹی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


تفصیلات کے مطابق 24سالہ مہیش بیوی اور ایک سال کی بیٹی کے ساتھ گھر میں سو رہاتھا کہ اچانک شدید بارش کے سبب مکان کی دیوار گر گئی۔

مہیش اور اس کی بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ مہیش کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جسے مقامی افراد اسپتال منتقل کر دیا۔


اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔