حیدرآباد

نئے عنبرپیٹ فلائی اوور کے قریب بھیانک آگ لگ گئی، علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے (ویڈیو وائرل)

واضح رہے کہ عنبرپیٹ فلائی اوور کی تعمیر ورنگل نیشنل ہائی وے پر تقریباً سات سال قبل شروع ہوئی تھی، لیکن کام کی سست روی کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

حیدرآباد: عنبرپیٹ فلائی اوور  کے قریب منگل کی صبح اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں پورے علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

چھ نمبر چوراہے کے قریب فلائی اوور کی تعمیراتی سائٹ پر لگے شیڈز میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان کو چھونے لگے اور پورا علاقہ گھنے دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا، جس سے مقامی افراد اور راہگیر خوفزدہ ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ عنبرپیٹ فلائی اوور کی تعمیر ورنگل نیشنل ہائی وے پر تقریباً سات سال قبل شروع ہوئی تھی، لیکن کام کی سست روی کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

 بالآخر 26 فروری کو اس فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، لیکن افتتاح کے کچھ ہی دن بعد یہ بڑا حادثہ پیش آگیا، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔