تلنگانہ
تلنگانہ: محکمہ بجلی کے عہدیدار کے مکانات پراے سی بی کے چھاپے
ذرائع کے مطابق، تقریباً 15 اے سی بی کی ٹیموں نے کئی مقامات پر تلالی لی۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی متاثرین نے گزشتہ کئی سالوں میں اے سی بی میں شکایات درج کرائی تھیں۔
حیدرآباد: اے سی بی کے عہدیداروں نے منگل کے روز محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر (اے ڈی ای) امبیڈکر کے مکان پر چھاپے مارے۔
یہ تلاشی گچی باولی اور منی کونڈامیں ان کے اوران کے رشتہ داروں کے مکانات سمیت کئی مقامات پر بیک وقت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، تقریباً 15 اے سی بی کی ٹیموں نے کئی مقامات پر تلالی لی۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی متاثرین نے گزشتہ کئی سالوں میں اے سی بی میں شکایات درج کرائی تھیں۔
عہدیداروں کو شبہ ہے کہ امبیڈکر نے اپنے معلوم ذرائع آمدنی سے کہیں زیادہ کروڑوں روپے کی جائیداد جمع کی ہے۔