دہلی

شمال مغربی ہندوستان میں شدید گرمی جاری رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

جنوب مغربی مانسون چہارشنبہ کے روز جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، مالدیپ کے کچھ اور حصوں، کومورین کے علاقے، جنوبی خلیج بنگال، انڈمان نکوبار جزائر اور بحیرہ انڈمان میں آگے بڑھنے کی توقع ہے۔

نئی دہلی: شمال مغربی ہندوستان، شمالی مدھیہ پردیش اور گجرات کے میدانی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں رمضان کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی پیش قیاسی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ’’مغربی راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں 22 سے 26 مئی تک اور شمال مغربی مدھیہ پردیش اور دہلی کے مختلف علاقوں میں 24 سے 26 مئی کے درمیان شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، گجرات، شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں 26 مئی تک، مغربی مدھیہ پردیش، دہلی میں 22 اور 23 مئی، ودربھ میں 23 سے 26 مئی تک، مشرقی اتر پردیش میں 24 سے 26 مئی اور 22 سے 25 مئی تک گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ اس مدت کے دوران شمالی وسطی مہاراشٹر میں للو چلنے ک توقع ہے۔

جنوب مغربی مانسون بدھ کے روز جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، مالدیپ کے کچھ اور حصوں، کومورین کے علاقے، جنوبی خلیج بنگال، انڈمان نکوبار جزائر اور بحیرہ انڈمان میں آگے بڑھنے کی توقع ہے۔

اس کے زیر اثر کرناٹک، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور کیرالہ میں 25 مئی تک مختلف علاقوں مں بھاری بارش متوقع ہے۔ کیرالہ میں آج شدید بارش کے امکانات ہیں۔ اگلے سات دنوں کے دوران جزائر انڈمان اور نکوبار میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسی مدت کے دوران کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، ودربھ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

26 مئی کو اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ میں مختلف مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے۔

مغربی وسطی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔ اس کے شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور 24 مئی کی صبح تک خلیج بنگال کے وسطی حصوں پر ایک ڈپریشن میں مرتکز ہونے کا امکان ہے۔ یہ شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور مزید شدت اختیار کرنے اور 25 مئی کی شام تک شمال مشرق اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

a3w
a3w