تلنگانہ
تلنگانہ:قتل کے بعدلاش دریا میں پھینک دی گئی
قتل کے بعدلاش کے ہاتھ پاؤں باندھ کراسے تھیلے میں ڈال کر دریا میں پھینک دیاگیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئی۔

حیدرآباد: قتل کے بعدلاش کے ہاتھ پاؤں باندھ کراسے تھیلے میں ڈال کر دریا میں پھینک دیاگیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئی۔
پولیس کے مطابق کھمم رورل منڈل کی مُنیرودریا کے قریب تھیلے میں بند لاش ملی۔
پولیس نے کہاکہ اسے باہر نکالاگیا۔ پولیس نے کہاکہ اس 30تا35سال کے شخص کے قتل کے بعداس کی لاش کو تھیلے میں باندھ کر دریا میں پھینک دیاگیا۔
مقتول کی کمر اور ٹانگوں پرزخموں کے نشان پائے گئے۔ لاش کے دائیں ہاتھ پر اوم لکھا ہوا ہے۔
ڈاگ سکواڈ اور سراغ کی ٹیم کے ساتھ لاش کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیاگیا۔ مقامی افرادکی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔