تلنگانہ

تلنگا نہ: آصف آباد میں درجہ حرارت 9.6 ڈگری درج

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت متحدہ عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا۔ ضلع کے کومرم بھیم آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت متحدہ عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا۔ ضلع کے کومرم بھیم آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

منچریال ضلع میں درجہ حرارت 9.9 ڈگری، عادل آباد میں 10.5 ڈگری اور نرمل ضلع میں 10.9 ڈگری درج کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ مزید پانچ دن تک یہی صورتحال رہے گی۔ حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے سے شہر کے عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

a3w
a3w