تلنگانہ
لسیا نندیتا کو خراج کے بعد تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی بدھ تک ملتوی
اسپیکر گڈم پرساد کمار نے ایوان کی کارروائی کو بدھ کو دس بجے دن تک ملتوی کرنے کااعلان کیا۔

حیدرآباد: کنٹونمنٹ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیانندیتا کی موت پر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں تعزیتی قرارداد منظور کی گئی اور تمام اراکین نے دو منٹ کی خاموشی منائی۔
بعدازاں اسپیکر گڈم پرساد کمار نے ایوان کی کارروائی کو بدھ کو دس بجے دن تک ملتوی کرنے کااعلان کیا۔
آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی کاآغازہوا،وزیراعلی ریونت ریڈی نے لسیا نندیتا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی۔
انہوں نے اس موقع پر نندیتا اور ان کے والد سائنا کی خدمات کوبھی یاد کیا۔
بعد ازاں وزیرامورمقننہ سریدھر بابو، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، ایم ایل اے کے ٹی راماراو، ٹی سرینواس یادو، سنیتا لکشماریڈی، ایم گوپال، راج شیکھر ریڈی، کے سامباشیواراؤ، ای مہیشور ریڈی، ایل شنکر، مکن سنگھ راج ٹھاکر، شری گنیش نے بھی لسیا نندیات کو خراج پیش کیا۔
اس تعزیتی قرارداد کومنظورکرلیاگیا۔