تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: تال میل کے لئے اے آئی سی سی کی کمیٹی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تال میل کے لئے اے آئی سی سی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تال میل کے لئے اے آئی سی سی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سی ومسی چند ریڈی کو کنوینر، مہیش کمار گوڑکو معاون کنوینر، سید عظمت اللہ حسینی، سری کانت اور پریتم کو بطور ارکان مقرر کیا ہے۔

جاریہ ماہ کی 22 تاریخ سے یہ کمیٹی اعلیٰ لیڈروں کے دوروں، ملاقاتوں کے کام بھی کرے گی۔

یہ کمیٹی مختلف حلقوں میں انتخابی مہم پر سخت نگرانی کرے گی۔ اس ماہ کی 28 تاریخ تک تمام کمیٹی ارکان مختلف حلقوں میں اے آئی سی سی کے سرکردہ لیڈروں کے شیڈول کی بنیاد پر مقامی کانگریس کیڈر کو مختلف ذمہ داریاں سونپیں گے۔