تلنگانہ

تلنگانہ:جنگلی جانوروں کا شکار کرنے کی کوشش۔6افرادگرفتار

تلنگانہ کے ضلع کھمم کے تلاڈا فاریسٹ رینج میں بندوق سے جنگلی جانوروں کا شکار کرنے کی کوشش کرنے والے 6افراد کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے پکڑلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے تلاڈا فاریسٹ رینج میں بندوق سے جنگلی جانوروں کا شکار کرنے کی کوشش کرنے والے 6افراد کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے پکڑلیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ضلع کے چندی گُنڈہ منڈل کے وینڈلاپاڈو جنگلاتی علاقہ میں بندوق سے جنگلی جانوروں کا شکار کرنے کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار فوری طورپر وہاں پہنچ گئے اور ان 6افراد کو پکڑلیا جن کاتعلق حیدرآباد سے بتایاجاتا ہے۔

ان کے پاس سے غیرملکی بندوق ضبط کرلی گئی۔ان افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگل میں جانوروں کا شکار کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔