تلنگانہ

ہائیڈرا کا اعلان: سابقہ تعمیرات کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا: اے وی رگناتھ

حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) کے کمشنر اے وی رگناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ہائیڈرا جولائی 2024ء میں اُس کے قیام کے بعد تعمیر کی جانے والی غیرقانونی عمارتوں کو بھی منہدم کرے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) کے کمشنر اے وی رگناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ہائیڈرا جولائی 2024ء میں اُس کے قیام کے بعد تعمیر کی جانے والی غیرقانونی عمارتوں کو بھی منہدم کرے گی۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع
کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ کا انعقاد

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں تالابوں کی زمینوں پر کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں بڑھتی ہوئی شکایتوں کے پیش نظر یہ اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024ء میں ہائیڈرا کے قیام کے بعد تعمیر کی جانے والی عمارتوں یا مکانات کو منہدم کیا جائے گا۔

کمشنر نے آج کوکٹ پلی کے میسما چروو کے دورہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرا کے قیام سے قبل تعمیر کی گئی عمارتوں کو چھوا نہیں جائے گا۔