تلنگانہ

تلنگانہ بند:سنگباری میں بجاج شوروم اور ٹفن سنٹر کو نقصان

سنگباری میں ٹفن سنٹر کوبھی نقصان پہنچا۔ پٹرول پمپ پر بی سی کارکنوں نے حملہ کیا اور پٹرول کی مشینوں کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے مطالبہ پرسیاسی جماعتوں اور پسماندہ طبقات کی مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ بندکے موقع پر کشیدگی دیکھی گئی

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

کیونکہ نلہ کنٹہ میں بعض افرادنے کھلے بجاج شوروم اور راگھویندرا ٹفن سنٹر پر بڑے سمنٹ کے بلاکس پھینکے،جس کے نتیجہ میں شورووم کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ کربکھرگئے۔

سنگباری میں ٹفن سنٹر کوبھی نقصان پہنچا۔ پٹرول پمپ پر بی سی کارکنوں نے حملہ کیا اور پٹرول کی مشینوں کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔