سوشیل میڈیاکرناٹک

12سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی، حیران کن واقعہ

ارکان خاندان سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی اور محکمہ بہبود خواتین و اطفال کے عہدیداروں نے چامراج نگر ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ لڑکی کی کونسلنگ جاری ہے۔

بنگلورو: گنڈلوپیٹ تعلقہ میں ایک حیران کن واقعہ میں 12سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی تین ماہ کی حاملہ ہے اور اسے بالا مندر میں رکھا گیا ہے۔ لڑکی نے دعویٰ کیا کہ اس کے انکل کے دوست نے اسے حاملہ بنایا۔

بعد ازاں وہ رونے لگی اور تفتیش کاروں کو احساس ہوا کہ وہ ڈر، فکر اور تناؤ کی وجہ سے اب تک خاموش تھی۔

ارکان خاندان سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی اور محکمہ بہبود خواتین و اطفال کے عہدیداروں نے چامراج نگر ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ لڑکی کی کونسلنگ جاری ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ آشا ورکر کو گاؤں کے دورے کے دوران لڑکی کے حاملہ ہونے کا پتا چلا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔