تلنگانہ
تلنگانہ: بائیک زیرتعمیر کلورٹ میں گرپڑی۔ تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک
مہلوکین کی شناخت 27سالہ اے نرسمہلو،24سالہ جے ملیش اور23سالہ جے مہیش کے طورپر کی گئی ہے جو قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے کہا کہ نامناسب روشنی اور انتباہی بورڈس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
حیدرآباد: بائیک کے زیرتعمیر کلورٹ میں گرپڑنے کے نتیجہ میں تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کی این ایچ 161بی کے قریب اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نوجوان نے اس کاتوازن کھودیا۔
مہلوکین کی شناخت 27سالہ اے نرسمہلو،24سالہ جے ملیش اور23سالہ جے مہیش کے طورپر کی گئی ہے جو قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے کہا کہ نامناسب روشنی اور انتباہی بورڈس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔