تلنگانہ

تلنگانہ: نہر کی مرمت کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گرکر بائیک سوارہلاک

جیسے ہی اطلاع ملی، جائے حادثہ پر جے سی بی کے ذریعہ رمیش کی لاش اور بائیک نکالی گئی۔لاش کو بھونگیر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ سڑک پر کوئی بھی وارننگ یا خبردار کرنے والے نشانات نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع کے بھونگیر کے مضافات میں بسوا پورم پراجکٹ سے متعلق نہر کی مرمت کے لیے کھودے گئے بڑے گڑھے میں گرنے سے بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

پولیس نے مہلوک کی شناخت بھونگیر کے رہنے والے کے رمیش کے طور پر کی گئی ہے۔بھونگیر بائی پاس، حیدرآباد۔ورنگل قومی شاہراہ پر بسوا پورم پراجکٹ سے مختلف مواضعات جانے والی نہر کی مرمت کے لئے روڈ پر گڑھا کھودا گیا تھا۔ اسی گڑھے میں رمیش بائیک سمیت گر گیا۔


جیسے ہی اطلاع ملی، جائے حادثہ پر جے سی بی کے ذریعہ رمیش کی لاش اور بائیک نکالی گئی۔لاش کو بھونگیر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ سڑک پر کوئی بھی وارننگ یا خبردار کرنے والے نشانات نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔


دوسری جانب رمیش کے ارکان خاندان نے اس کے قتل کا شبہ ظاہر کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔