تلنگانہ
تلنگانہ بی جے پی لیڈر کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کی جلد کانگریس میں واپسی متوقع
تلنگانہ بی جے پی کے لیڈر کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کی جلد ہی کانگریس میں واپسی کی توقع کی جارہی ہے۔انہوں نے گذشتہ سال پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے لیڈر کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کی جلد ہی کانگریس میں واپسی کی توقع کی جارہی ہے۔انہوں نے گذشتہ سال پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کے استعفی کے بعد ان کے حلقہ منوگوڑو کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا تھا۔اس ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت بی آرایس کے امیدوار کے پربھاکرریڈی نے کامیابی حاصل کی تھی اورراج گوپال ریڈی کو شکست ہوئی تھی۔
کانگریس میں واپسی کے خواہشمند راج گوپال ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ وہ گذشتہ چند دنوں سے زعفرانی جماعت کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔
کانگریس ہائی کمان کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد راج گوپال ریڈی کے اس خصوص میں اہم فیصلہ لئے جانے کی توقع ہے۔