مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 34 فلسطینیوں کی موت

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسل نے ہفتے کے روز چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ساحلی انکلیو کے مختلف علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات، عبادت گاہوں اور بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

غزہ: غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 34 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسل نے ہفتے کے روز چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ساحلی انکلیو کے مختلف علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات، عبادت گاہوں اور بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 86 فلسطینی جاں بحق
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

انہوں نے کہا کہ غزہ شہر کے مغرب اور جنوب میں دو مکانات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 13 افراد مارے گئے۔ اس دوران شمالی غزہ پٹی میں بیت حنون میں دو اسرائیلی ڈرون حملوں میں تین دیگر افراد مارے گئے، جب کہ وسطی غزہ پٹی کے الجویدہ قصبے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد مارے گئے۔

مسٹر بسل کے مطابق دیر البلاح شہر میں ایک کیفے پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار اور وسطی غزہ پٹی میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے شمال میں فلسطینیوں کے اجتماع پر حملے میں پانچ افراد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی غزہ پٹی کے قصبے الجویدہ میں ایک اجتماع کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی گولہ باری سے سات دیگر ہلاک ہوئے اور جنوب میں خان یونس کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں ایک اور شخص مارا گیا۔

اس دوران غزہ کے محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے شدید فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے کم از کم 2,111 فلسطینی ہلاک اور 5,483 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس سے اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 51,495 ہو گئی ہے اور مجموعی طور پر 117,524 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔