تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی لیڈرراج گوپال ریڈی جمعہ کو کانگریس میں شامل ہوجائیں گے

بی جے پی لیڈرکومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی جمعہ کو کانگریس میں شامل ہوجائیں گے جنہوں نے گذشتہ روز زعفرانی جماعت سے استعفی دے دیاتھا۔

حیدرآباد: بی جے پی لیڈرکومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی جمعہ کو کانگریس میں شامل ہوجائیں گے جنہوں نے گذشتہ روز زعفرانی جماعت سے استعفی دے دیاتھا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ذرائع کے مطابق راج گوپال ریڈی دہلی پہنچ گئے ہیں۔وہ کل قومی دارالحکومت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔

بتایاجاتا ہے کہ ان کو منوگوڑو اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار بنائے گی۔ذرائع کے مطابق اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ راج گوپال ریڈی سمیت بعض دیگر لیڈران بھی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔