دہلی

وقف بورڈس مذہبی نہیں، انتظامی ادارے: جگدمبیکا پال

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) کے صدرنشین جگدمبیکا پال نے آج سنٹرل وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈس میں غیرمسلم ارکان کی شمولیت کو اقلیتوں کے مذہبی حقوق میں ”مداخلت“ قراردیئے جانے کو مسترد کردیا

نئی دہلی (آئی اے این ایس) مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) کے صدرنشین جگدمبیکا پال نے آج سنٹرل وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈس میں غیرمسلم ارکان کی شمولیت کو اقلیتوں کے مذہبی حقوق میں ”مداخلت“ قراردیئے جانے کو مسترد کردیا اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وقف جائیدادوں کی بہتر نگہداشت اور انصرام کے لئے ایسا کرنا ضروری تھا۔

صدرنشین جے پی سی نے آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ واضح مقصد کے ساتھ لایا گیا ہے وہ یہ کہ ”اسلام کا احترام اور مسلمانوں کے لئے تحفہ“۔

انہوں نے کہا کہ وقف بورڈس مذہبی نہیں بلکہ انتظامی ادارے ہیں اسی لئے اگر باصلاحیت اور موثر کارکردگی رکھنے والے غیر مسلم بورڈ کا حصہ بنیں تو یہ اقلیتوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت نہیں ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے شفافیت‘ جواب دہی میں اضافہ ہوگا اور وقف جائیدادوں کے انصرام کو موثر بنایا جاسکے گا۔