موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ،متاثرین کیلئے تلنگانہ بی جے پی کی یاترا
اس موقع پر گاندھی جی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ریاستی صدر رام چندر راؤ، رکن پارلیمنٹ وشویشور ریڈی اور دیگر قائدین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بی جے پی قائدین نے مدھو پارک اپارٹمنٹ کے افرادسے ملاقات کی اور گھروں کے انہدام کے باعث پیدا ہونے والے ان کے مسائل اور تکالیف کی تفصیلات حاصل کیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت اپنی چھت سے محروم ہونے والے متاثرین کو انصاف دلانے بی جے پی نے ایک خصوصی احتجاجی مہم شروع کی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدراین رام چندر راؤ کی قیادت میں موسیٰ گوسہ۔ بی جے پی بھروسہ کے نام سے ایک یاترا (تسلی دینے کا سفر) آج لنگر حوض کے باپو گھاٹ سے شروع ہوئی۔
اس موقع پر گاندھی جی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ریاستی صدر رام چندر راؤ، رکن پارلیمنٹ وشویشور ریڈی اور دیگر قائدین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بی جے پی قائدین نے مدھو پارک اپارٹمنٹ کے افرادسے ملاقات کی اور گھروں کے انہدام کے باعث پیدا ہونے والے ان کے مسائل اور تکالیف کی تفصیلات حاصل کیں۔
بی جے پی قائدین نے حکومت کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مناسب بازآبادکاری اور متبادل انتظام کئے بغیر غیر سائنسی طریقہ سے مکانات کو گرایا جانا ناانصافی ہے۔
بی جے پی نے واضح کیا کہ وہ حکومت کے اس غیر انسانی اقدام کی شدید مخالفت کرتی ہے اور جب تک تمام متاثرین کو مکمل انصاف اور گھر نہیں مل جاتے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔