تلنگانہ
تلنگانہ: نالے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دستیاب
پولیس کے مطابق، کاکرل پلی اور ردرکش پلی گاؤں کے درمیانی علاقہ میں سڑک کے کنارے واقع ایک نالے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی گئی۔ مقامی افراد اور راہگیروں نے لاش کو دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ستوپلی منڈل میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز ردرکش پلی گاؤں کے مضافات میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، کاکرل پلی اور ردرکش پلی گاؤں کے درمیانی علاقہ میں سڑک کے کنارے واقع ایک نالے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی گئی۔ مقامی افراد اور راہگیروں نے لاش کو دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر ایس آئی پردیپ پولیس عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاش کا معائنہ کر کے ابتدائی شواہد اکٹھا کئے۔
پولیس نے اس معاملہ کو مشتبہ موت قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مختلف زاویوں سے جانچ شروع کر دی ۔