مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

سعودی عرب میں اسلام مخالف ہندوستانی جاسوس بلاگر ضحاک تنویر گرفتار

زہاک ہندوستانی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔

ریاض: سعودی سیکورٹی فورسز نے بلاگر ضحاک تنویر کو 18 دسمبر کو اسلام مخالف  مواد شائع کرنے اورمملکت کے مفادات کو نقصاندہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت

ضحاک ہندوستانی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ ضحاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔

مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، اسٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا جبکہ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بعد میں ان کی سزا کو قید میں تبدیل کردیا گیا۔

بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بیان دینے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے باعث میں نوکری سے نکالا گیا تھا۔