حیدرآباد

شادی کے نام پر جنسی استحصال، نوجوان کے خلاف مقدمہ

نوجوان نے شادی کے نام پر گزشتہ ماہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں مہی پال نے اس کا فون نمبر بلاک کر دیا جس پر یہ لڑکی گزشتہ ماہ ہاسٹل کی عمارت سے نیچے کود گئی۔

 حیدرآباد: شادی کے نام پر جنسی زیادتی کرنے والے نوجوان کے خلاف شہرحیدرآباد کی بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق، وقارآباد ضلع کے پرسا پور گاؤں کے 27سالہ مہی پال کا رابطہ بنجارہ ہلز کے اندرا نگرمیں نارائن پیٹ ضلع کی ایک لڑکی سے ہوا جو کالج گیسٹ ہاؤس میں رہتی تھی۔

متعلقہ خبریں
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی

9 ماہ قبل ان میں محبت ہوگئی۔نوجوان نے شادی کے نام پر گزشتہ ماہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں مہی پال نے اس کا فون نمبر بلاک کر دیا جس پر یہ لڑکی گزشتہ ماہ ہاسٹل کی عمارت سے نیچے کود گئی۔

اس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں لڑکی نے کہا کہ نوجوان نے شادی کے نام پر اس کا جنسی استحصال کیا جس کے بعد نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔