حیدرآباد
تلنگانہ بی ایس پی صدر پروین کمار نے سیاست سے کنارہ کشی کی تردید کردی
تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے پراوین کمار کافی سرگرم نظرآرہے تھے جس کے بعد سوشیل میڈیا پر یہ اطلاعات گشت کرنے لگیں کہ وہ سیاسی سفر کو خیرباد کہہ دیں گے تاہم پراوین کمار نے آج ایکس پر یہ وضاحت کی۔

حیدرآباد: سابق آئی پی ایس عہدیدار و تلنگانہ بی ایس پی سربراہ آرایس پراوین کمار نے سیاست سے کنارہ کشی کرنے کی تردید کی۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم پراوین کمار نے اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ سماجی انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کے لئے اپنی آخری سانس ان کی سفر جاری رہے گا۔
حال ہی میں ہوئے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو شکست کاسامنا کرناپڑاتھاجس کے بعد ان کی سیاسی سرگرمیوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے پراوین کمار کافی سرگرم نظرآرہے تھے جس کے بعد سوشیل میڈیا پر یہ اطلاعات گشت کرنے لگیں کہ وہ سیاسی سفر کو خیرباد کہہ دیں گے تاہم پراوین کمار نے آج ایکس پر یہ وضاحت کی۔