تلنگانہ

تلنگانہ: بلٹ گاڑیوں اور دیگر بائیکس کے خوفناک آوازوں والے سائلنسرس تلف

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ٹریفک پولیس نے ایسی ہی بائیکس سے ضبط شدہ سائلنسرس کو روڈ رولر کے ذریعہ تلف کردیا۔ پولیس نے روڈ رولر سے تقریبا 100 سائلینسر کو تلف کروایا۔

حیدرآباد: پولیس نے خوفناک آوازیں نکالنے والے بلٹ گاڑیوں اوردیگر بائیکس کے سائلنسرس پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
آئینی نظاموں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں: نظام آباد ضلع جج محترمہ سنیتا کنچالا

کئی نوجوان اپنی بائیکس کے سائلنسرس نکالتے ہوئے انوکھی آواز والے سائلنسرس لگارہے ہیں جن کی آواز کافی اونچی ہے۔

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ٹریفک پولیس نے ایسی ہی بائیکس سے ضبط شدہ سائلنسرس کو روڈ رولر کے ذریعہ تلف کردیا۔ پولیس نے روڈ رولر سے تقریبا 100 سائلینسر کو تلف کروایا۔

نظام آباد شہر کے قلب میں واقع دھرنا چوک پر کی گئی اس کارروائی کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ تین لاکھ روپے مالیت کے سائلنسرس تلف کئے گئے۔

پولیس نے ایسی خوفناک آوازیں نکالنے والے سائلنسرس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔پولیس نے کہا کہ شہر میں مزید ایک ہزار بائکوں کے ایسے سائلنسر ہیں اور ان کی شناخت کر کے ضبط کرلیاجائے گا۔

پولیس نے کہا کہ آواز کی آلودگی کو کم کرنے کے حصے کے طور پر ان سائلنسرس کو تلف کیاگیا۔ اس کا ایک اور بنیادی مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔