تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر کم ہونے کے آثار

اسی طرح اضلاع بشمول عادل آباد، آصف آباد اور سنگاریڈی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں گزشتہ تین چار دنوں سے سردی کی لہر کم ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں 2 ڈگری سیلسیس سے 4 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام

سردی کی لہر میں قدرے کمی کے باوجود، حیدرآباد میں کہر کے ساتھ سرد موسمی حالات اب بھی برقرار ہیں اور کئی مقامات پر اوسطا اقل ترین درجہ حرارت(اتوار کی شام اور پیر کی صبح کے درمیان) 10 ڈگری سیلسیس سے 14 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

کچھ دن پہلے تک، ان مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس اور 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان تھا، جو حیدرآباد میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا واضح اشارہ ہے۔

اسی طرح اضلاع بشمول عادل آباد، آصف آباد اور سنگاریڈی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان علاقوں میں پیر کی صبح اقل ترین درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس اور 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا جب کہ اتوار کو اوسطا اقل ترین درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس اور 8 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔پیر کی صبح حیدرآباد میں سرد ترین 5 مقامات اس طرح رہے۔

راجندر نگر 10.4 ڈگری، مولا علی (اُپل علاقہ) 10.6 ڈگری، یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس 11.5، گچی باولی12.8 ڈگری سلسیس۔کوہیر (سنگاریڈی) 8.1 ڈگری سلسیس، رنگاریڈی 8.7 ڈگری سلسیس، بھیم پور (عادل آباد): 8.9 ڈگری سلسیس، عبداللہ پورمیٹ (رنگاریڈی) 8.9 ڈگری سلسیس اور سرپور (آصف آباد) 8.9 ڈگری سلسیس۔