تلنگانہ

تلنگانہ: سوریاپیٹ میں بس، کنٹینرسے ٹکراگئی۔ 40مسافرین محفوظ

تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس، کنٹینرسے ٹکراگئی تاہم اس حادثہ میں بس میں سوار تمام 40مسافرین محفوظ رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس، کنٹینرسے ٹکراگئی تاہم اس حادثہ میں بس میں سوار تمام 40مسافرین محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

یہ حادثہ ضلع کے منوگالامُدالا تالاب کے قریب اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس،کنٹینرلاری سے ٹکراگئی۔یہ حادثہ اتناشدید تھا کہ بس کے کیبن میں ڈرائیورپھنس کرشدید طورپرزخمی ہوگیا۔

تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد ڈرائیور کو نکالا جاسکا۔حادثہ کے وقت بس میں 40مسافرین تھے جو محفوظ رہے۔